ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ : گھر کی دیوار گرنے سے دو افراد ہلاک

انکولہ : گھر کی دیوار گرنے سے دو افراد ہلاک

Wed, 30 Nov 2022 12:13:51    S.O. News Service

انکولہ، 30؍نومبر (ایس او نیوز) انکولہ تعلقہ کے بھاوی کیری میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے دو افراد کی موت واقع ہوگئی جن کی شناخت مدھوکر نائیک (58 سال) اور شانتا رام نائیک (58 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ 

بتایا جاتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مدھوکر نائیک کے پرانے گھر کی دیوار منہدم کرنے کا کام جاری تھا ۔ اس دوران اچانک پوری دیوار ایک ساتھ ان دونوں کے اوپر گر گئی اور ملبے کے اندر دبنے سے وہ لوگ شدید زخمی ہوگئے ۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے منگلورو منتقل کیے جانے کے دوران ایک شخص نے کمٹہ کے مرجان کے قریب اور دوسرے نے  بیندور کے پاس دم توڑ دیا ۔ 

دیوار منہدم ہونے اور دو افراد کی موت واقع ہونے کی خبر ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ۔


Share: